59 سالہ ذاکر نائیک کا 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ کا حیرت انگیز مظاہرہ؛ ویڈیو وائرل

ذاکر نائیک اس سے قبل یوگنڈا بنجی جمپ کا مظاہرہ کرچکے ہیں


ویب ڈیسک August 04, 2025
اس سے قبل ذاکر نائیک یوگنڈا میں بنجی جمپنگ کا مظاہرہ کرچکے ہیں

انڈٖونیشیا کے شہر بالی کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر ممتاز اسلامی اسکالر اور تقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قدرے خطرناک اور حیرت انگیز کرتب کرکے اپنے فالورز کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے نوسا پینیڈا کے ساحل ٹرٹل بیچ پر فطری حسن اور مہم جو سرگرمی ایک ساتھ دیکھنے کو ملی۔

یہ مہم جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت رکھنے والے اسکالر 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مکمل مہارت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پُر اعتماد انداز میں انجام دی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جس بلندی سے بنجی جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا وہ 430 فٹ اونچی تھی۔ وہ کافی دیر ہوا میں معلق رہے گویا فضاؤں میں تیر رہے ہوں۔ وہ اپنی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس حیرت انگیز عمل کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ بھی کی جہاں ان کی ہمت اور اعتماد کو داد و تحسین ملی۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بنجی جمپنگ کی ہو۔ ایک سال قبل وہ یوگنڈا میں 165 فٹ بلند مقام سے یہ مظاہرہ کر چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ذاکر نائیک کا 165 فٹ بلندی سے ’بنجی جمپ‘ کا حیران کن مظاہرہ

تاہم اس بار تو ذاکر نائیک نے تقریباً تین گنا زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کی جس کا مطلب ہے انھوں نے اپنے اہداف کا تعین بہت سوچ بچار کے بعد کیا ہے اور وہ اسے مکمل بھی کرتے جا رہے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں