
زمبابوے سے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح حاصل کرلی۔
بولاوایو میں کیویزنے واحد اننگز 3 وکٹ 601 رنز پر ڈیکلیئرڈ کرکے 476 کی واضح برتری حاصل کرلی تھی۔
پہلی باری میں 142 تک محدود ہونے والی میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 117 رنز پر ہمت ہارگئی۔
نک ویلچ 47 پر ناٹ آئوٹ رہے، فولکس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 4 شکار کیے تھے۔
اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔