نیلم کلچرل فیسٹیول میں رنگا رنگ تقریبات؛ معرکہ حق کی جیت اور آزادی کا جشن

عوام نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا


ویب ڈیسک August 11, 2025

وادی نیلم کے علاقے کیل میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے تحت نیلم کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ یہ فیسٹیول پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد ہوا اور اس ثقافتی میلے میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

میلے میں اسکول کے بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کا شینہ گیت اور روایتی رقص گٹکا پیش کیا گیا۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کے موضوع پر تقاریر کی گئیں اور ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت اور عوام کو ترغیب دی گئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خوشحال خان نے شرکا میں انعامات اور سونیئر تقسیم کیے۔ مقامی عوام نے ثقافتی میلے کو اتحاد، یکجہتی اور ثقافتی ورثے کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔ عوام نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوام نے فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

مقبول خبریں