
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ فاش ہوگیا جس کے لیے بڑی تعداد میں بوٹس کا سہارا لیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم مودی ایکس پر بوٹس کے ذریعے مقبولیت سمیٹنے میں مصروف ہیں، مودی کے ایکس اکاؤنٹ فالوورز میں آدھے سے زیادہ جعلی ہیں۔
گروک کی رپورٹ کے مطابق مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہوسکتے ہیں، 109 ملین فالوورز میں سے 44 سے 65 ملین اکاؤنٹس مشکوک قرار دیے گئے،
گروک نے کہا کہ درست اعداد و شمار ایکس کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں، پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں۔
2018 سے 2025 تک مختلف تحقیقی رپورٹس نے مودی کے فالوورز کی حقیقت پر سوال اٹھائے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2012 کے تجزیے میں مودی کے 46 فیصد جعلی اور 41فیصد غیر فعال فالوورز تھے، انتخابی بیانیہ میں بوٹس کا کردار نمایاں تھا، 2017 کے ٹویٹر آڈٹ میں مودی کے فالوورز میں صرف 37.4 فیصد حقیقی نکلے، باقی مشکوک یا بوٹس تھے۔
جدید اے آئی اور بوٹس کے ذریعے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کرنے کے شواہد ملے، 2019 کے انتخابی مہم میں #TNwelcomesModi پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی۔
بوٹس، جعلی فالوورز اور اے آئی مودی کی سیاست کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں، تحقیق اور ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ مودی کی آن لائن مقبولیت محض مصنوعی اور جعلی ہے۔