محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افسران کو پروموشن نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

عدالتی حکم کے باوجود افسران کی ترقی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر August 13, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افسران کو پروموشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درخواست گزاروں کا پروموشن نوٹیفکیشن جاری کرنے حکم دیدیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں افسران کو پروموشن نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواستگزاروں کو پروموٹ کرنے کے لیے ڈی پی سی کا اجلاس ہوا، جس میں درخواستگزاروں کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی، لیکن سفارش کے باوجود ان کو ترقی نہیں دی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت نے درخواست گزاروں کو پروموشن کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود ان کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درخواست گزاروں کا پروموشن نوٹیفکیشن جاری کرنے حکم دیدیا۔ عدالت میں درخواست ریاض جلبانی، غفار شیخ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

مقبول خبریں