نتھیا گلی:
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کے لیے ہدایت جاری کردی گئی اور رات کے اوقات میں غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا کہ گلیات میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی لہٰذا سیاح رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
شاہ رخ علی نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات میں گلیات سفر سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل گلیات ڈیولمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم یا محکمہ سیاحت کے ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔