مشہور گانے ’جھول‘ کے گلوکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

مانو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں


ویب ڈیسک August 18, 2025

کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گانے ’جھول‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار مانو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

"جھول" ایک ایسا گانا ہے جو مانُو اور انورال خالد نے مل کر کوک اسٹوڈیو پاکستان کے لیے تیار کیا تھا اور اس گانے نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب شہرت کمائی اور سننے والوں کو متاثر کیا۔

یہ گانا یوٹیوب اور اسپاٹیفائی پر ریکارڈز بنانے میں بھی کامیاب رہا جس میں مانو اور انورال خالد کی سُریلی آوازوں اور دھن نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار مانو اب شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کر چکے ہیں جس کی خوبصورت تصاویر معروف اسٹائلسٹ طارق امین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

مانو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح نئے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں