سابق کپتان سرفراز احمد بھی بجلی کی طویل بندش سے تنگ آگئے

گزشتہ روز کی بارش میں کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے تھے ۔


اسپورٹس ڈیسک August 20, 2025

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دینے والے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کراچی میں بجلی کی طویل بندش سے تنگ آگئے۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں اٹھارہ گھٹے سے زائد گزرجانے کے باجود بجلی اب بھی معطل ہے۔

بجلی کی طویل بندش سے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی شدید متاثر ہوئے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں بجلی کی بندش پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’ بھائی بفرزون کی بجلی بحال کردو، دس گھنٹے ہوگئے، اب تو یو پی ایس بھی بند ہوگیا‘۔

UPS بھی بند ہوگیا، لائٹ آن کردو، سرفراز احمد کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی معطلی سے تنگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز کی بارش میں کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے تھے جس کے باعث متعدد علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

مقبول خبریں