15 اگست احتجاج: پی ٹی آئی کے 63 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

40 کارکنان کی تھانہ مارگلہ کے مقدمہ میں اور 23 کارکنان کی تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ میں ضمانتیں منظور ہوئیں


کورٹ رپورٹر August 21, 2025

اسلام آباد:

اسلام آباد کی عدالت نے 15 اگست کو احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 63 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 63 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کی تھانہ مارگلہ کے مقدمہ میں ضمانتیں منظور ہوئیں اور 23 پی ٹی آئی کارکنان کی تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ میں ضمانتیں منظور ہوئیں اور عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

مقبول خبریں