بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو انڈر 15 بوائز سے میچ میں شکست

اوپنر شرمین سلطانہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، باقی بیٹنگ لائن حریف بولنگ کے سامنے ناکام رہی۔


اسپورٹس ڈیسک August 22, 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو حیران کن طور پر انڈر15 بوائز کے خلاف وارم اپ میچ میں 87 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

ڈھاکا میں منعقدہ مقابلے میں انڈر 15 بوائز الیون نے 182 رنز بنائے۔ جواب میں ویمنز ٹیم 38 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اوپنر شرمین سلطانہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، باقی بیٹنگ لائن حریف بولنگ کے سامنے ناکام رہی۔

یہ غیرمتوقع شکست ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی تیاریوں پر سوالیہ نشان ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 2 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز کرے گی۔

مقبول خبریں