کراچی: کورنگی ای بی ایم کاز وے روڈ ٹریفک کیلئے بحال

منگل کو شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد کاز وے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا


اسٹاف رپورٹر August 22, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

کورنگی ای بی ایم کاز وے روڈ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق منگل کو شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث کورنگی ای بی ایم کاز وے ندی میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھی تاکہ شہریوں کے جان و مال کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

ایس ایس پی ٹریفک کورنگی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کورنگی ای بی ایم کاز وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، بارش یا ہنگامی صورتحال میں ٹریفک پولیس ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے موجود ہے۔

مقبول خبریں