سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے جاری، ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی 

 ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک August 24, 2025

سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے جاری ہیں جب کہ تازہ ترین  مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ہربنس پورہ میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے، ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

ادھر نواب ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جب کہ ایک فرار ہو گیا، زخمی ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مقبول خبریں