کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں گمراہ کن ہیں، وزارت ریلوے

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایسے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا، عوام غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، ترجمان ریلوے


اسٹاف رپورٹر August 26, 2025

اسلام آباد:

وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین منصوبے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیر ریلوے نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے سے متعلق ریلوے کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، وزیر ریلوے نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کی موجودہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام سے اپیل ہے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، صرف وزارت ریلوے کے سرکاری اعلامیے ہی حتمی ہیں۔

یہ پڑھیں : کراچی سے لاہور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ سامنے آگیا، رفتار کیا ہوگی؟

مقبول خبریں