کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش برآمد

فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، ریسکیو ذرائع


اسٹاف رپورٹر August 27, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

مقبول خبریں