فنڈز کی کمی، قومی ٹیم کی سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک

سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔


اسپورٹس ڈیسک August 28, 2025

چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم کی فنڈز نہ ہونے کے باعث سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کی فنڈز کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ پر نظریں ہیں۔

سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔

ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکومت سے فنڈز مہیا کرنے کی اپیل کردی۔ ٹیم میں اعجاز الرحمان، محمد حسین، شبیر لشکر اور علیم آغا شامل ہیں۔

احمد شیخانی مینیجر اور امجد محمود قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔

مقبول خبریں