ٹیلر سوئفٹ کی پوسٹ نے انسٹاگرام کے ریکارڈز توڑ ڈالے

گلوکارہ کی حال ہی میں منگنی ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں


ویب ڈیسک August 29, 2025

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے معروف فٹبالر ٹریوس کیلسی کیساتھ منگنی کی تصاویر شیئر کی گئیں جنہوں نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ سمیٹ لی اور نئے ریکارڈز بنا دیئے۔ 

ٹیلر کی اس پوسٹ کو صرف 6 گھنٹوں کے دوران ایک ملین سے زائد مرتبہ ’ری پوسٹ‘ کیا گیا جو اس آن لائن پلیٹ فارم پر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جبکہ گلوکارہ کی پوسٹ کو 29 ملین سے زیادہ لائکس بھی ملے۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

امریکی گلوکارہ کی منگنی کی اس پوسٹ پر تبصروں کی تعداد بھی بےشمار رہی جو دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

یاد رہے کہ گلوکارہ اور فٹبالر ٹریوس گزشتہ 2 برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کی اور اب جلد شادی کرنے والے ہیں۔

 

مقبول خبریں