’’پاکستان آئیڈیل‘‘ کے آڈیشنز 31 اگست کو کراچی آرٹس کونسل میں ہوں گے

 یہ پلیٹ فارم ان نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک August 30, 2025

پاکستان کا نیا موسیقی کا مقابلہ "پاکستان آئیڈل" شروع ہونے والا ہے جس کے آڈیشنز کا اگلا مرحلہ 31 اگست بروز اتوار کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔

اس سے قبل آڈیشنز کا آغاز سکھر سے ہوا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جہاں کئی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔

کراچی میں ہونے والے آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں موسیقی سے وابستہ نوجوان اپنی آواز کو نکھارنے کے لیے ریاضت کر رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

"پاکستان آئیڈل" کا یہ نیا سیزن نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ پلیٹ فارم ان نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں