وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی 4 سالہ اجازت مل گئی۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اجازت پاکستانی سی فوڈ کے معیار کا عالمی اعتراف ہے، پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتری، سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے،
جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا، پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی، 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔