یو ایس اوپن: ایما راڈوکانو کو تیسرے راؤنڈ میں شکست

رواں برس کے چاروں گلینڈ سلیم ایونٹس میں انہیں ٹاپ ٹین سیڈ کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔


اسپورٹس ڈیسک August 30, 2025

برطانوی اسٹار ایما راڈوکانو یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

برطانوی نمبر ایک ایما راڈوکانو کو 2022 کی ومبلڈن چیمپئن عالمی نمبر دس ایلینا رائباکینا کے ہاتھوں 1-6 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔

راڈوکانو 2021 میں 18 سال کی عمر میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کے بعد سے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔

رواں برس کے چاروں گلینڈ سلیم ایونٹس میں انہیں ٹاپ ٹین سیڈ کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔

راڈوکانو کو آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن میں ایگا شیوانتک جبکہ ومبلڈن میں آرینا سبالینکا نے شکست دی تھی۔

مقبول خبریں