پشاور میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ملزم نے بیوی کے روٹھنے پر اپنے سسرال پر آکر فائرنگ کی، لاشیں اسپتال منتقل


ویب ڈیسک August 30, 2025
فوٹو فائل

پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ پر زبانی تکرار کے بعد مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فریق اول سے محمد شعیب، علی خان اور وقاص ولد محمد اعجازگولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا الزام یاسین اور وسیم خان پر عائد کیا گیا ہے۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اورنعشوں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کےلئے منتقل کیاگیا۔

پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے گولیوں کے خالی خول ودیگر شواہد اکٹھی کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

مقبول خبریں