جی ایچ کیو حملہ کیس کا دوسرا تفتیشی افسر بھی تبدیل

انسپکٹر طارق 9 مئی کو وارث خان میٹرو اسٹیشن حملہ اور لیاقت باغ چوک توڑ بھوڑ کے مقدمہ میں بھی تفتیش آفیسر ہیں


کورٹ رپورٹر September 01, 2025

راولپنڈی:

جی ایچ کیو گیٹ کا دوسرا تفتیشی آفیسر بھی تبدیل کردیا گیا، تفتیش انسپکٹر طارق گوندل کو سونپ دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ کے دوسرے تفتیشی آفیسر انسپکٹر ناظم شاہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے، پہلے تفتیشی آفیسر مرزا جاوید ڈی ایس پی پروموٹ ہونے پر تفتیش سے الگ ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر طارق گوندل پہلے بھی 9 مئی کے دو مقدمات کے تفتیشی آفیسر ہیں، 9 مئی کو وارث خان میٹرو اسٹیشن پر حملہ کے مقدمہ کے بھی تفتیشی آفیسر ہیں، 9 مئی کو لیاقت باغ چوک میں توڑ بھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کے بھی تفتیش آفیسر ہیں۔

مقبول خبریں