آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو فائنل جتوادیا۔
تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے ٹی ٹوئنٹی میکس فائنل میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوادی۔
مارنس لبوشین 10 گیندوں پر صرف 16 رنز بناسکے تاہم انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
لبوشین نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اٹھارہویں اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔