لاہور:
مون سون کی بارشوں کے بعد لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ دفاترز اور گھروں میں اے سی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کے امکان ہے۔