کراچی: لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو دوران علاج ہلاک

ہلاک ڈاکو کی اسماعیل کے نام سے شناخت کی گئی: ایس ایچ او شاراع فیصل


اسٹاف رپورٹر September 13, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب جمعرات کی صبح لوٹ مار کے دوران ویگو گاڑی میں سوار شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او شارع فیصل نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی اسماعیل کے نام سے شناخت کی گئی تھی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ ویگو گاڑی میں سوار شہری موقع سے غائب ہوگیا تھا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے فائرنگ کے واقعے میں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تھا۔

مقبول خبریں