آسٹریلین ویمنز ٹیم مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد

یہ جرمانہ میچ ریفری جی ایس لکشمی کی جانب سے عائد کیا گیا


اسپورٹس ڈیسک September 19, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلین ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم پر تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ جرمانہ میچ ریفری جی ایس لکشمی کی جانب سے عائد کیا گیا۔ آسٹریلین ٹیم نے مقررہ ٹائم میں دو اوورز کم کرائے تھے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

https://x.com/ICC/status/1968947429505470522

مقبول خبریں