امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کامیاب آغاز

راؤنڈ آف سکسٹین میں اشعب عرفان بھارت کے ویر چھوٹرانی سے مقابلہ کریں گے


اسپورٹس ڈیسک October 01, 2025

امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑی کامیاب ہوگئے۔

عاصم خان نے پہلے میچ میں امریکا کے جے پی ٹیو کو تین ایک سے ہرایا۔ اشعب عرفان نے پہلے راؤنڈ میں مصر کے عمر سعید کو تین دو سے شکست دی۔

راؤنڈ آف سکسٹین میں اشعب عرفان بھارت کے ویر چھوٹرانی سے مقابلہ کریں گے جبکہ عاصم خان ٹاپ سیڈ ٹموتھی براؤنیل سے مقابلہ کریں گے۔

مقبول خبریں