ڈائیٹ مشروبات بھی ایک سنگین بیماری پیدا کرسکتے ہیں

 مصنوعی مٹھاس آنتوں کے بیکٹیریا پر اثر ڈالتی ہے


ویب ڈیسک October 14, 2025

تازہ شواہد بتاتے ہیں کہ ڈائیٹ مشروبات جگر کی چربی دار بیماری کے خطرے کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بعض تجزیوں میں روزانہ ایک دائیٹ کین بھی یعنی بہت معمولی مقدار پینے کو بھی خطرے میں خاطر خواہ اضافے سے جوڑا گیا ہے۔

حالیہ ایک مطالعے ( یوکے بایو بینک سمیت) اور یورپی گیسٹرو اینٹرولوجی کانفرنس میں پیش کی گئی رپورٹس نے بتایا کہ دائمی طور پر ڈائیٹ اور چینی والی دونوں طرح کی خوشبودار اور فزی-ڈرنکس کے استعمال سے چربی دار جگر کے خطرے میں اضافہ منسلک ملا ہے۔

یہی نہیں بلکہ کچھ تخمینوں میں ڈائیٹ مشروبات کے ساتھ اس بیماری کا رسک 60٪ تک بتایا گیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی مٹھاس آنتوں کے بیکٹیریا پر اثر ڈال کر میٹابولک ہومیو سٹیس کو بگاڑ سکتی ہے۔ بھوک میٹھا ذائقہ کھانے کی خواہش بڑھا سکتا ہے، لوگ کیلوریز کہیں اور سے لے سکتے ہیں۔

اسی طرح براہِ راست وزن، انسولین مزاحمت چربی جمع کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

مقبول خبریں