سندھ ہائیکورٹ کا راجہ اظہر کی بیرون ملک سفر کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو فیصلہ کا حکم

درخواستگزار عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہے، نام ای سی ایل میں شامل ہے، وکیل


کورٹ رپورٹر October 14, 2025

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کی بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اسٹاپ لسٹ/ نو فلائی لسٹ میں نام شامل کرنے کا تمام اختیار ایف آئی اے کا ہے۔

 اگست 2023 میں راجہ اظہر کا نام پی این آئی ایل میں ایف آئی اے کی ہدایت پر شامل کیا گیا۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ 6  تاریخوں سے کچھ نہیں ہو رہا۔ درخواستگزار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہے۔ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواستگزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

مقبول خبریں