وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

 پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 16, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔

مقبول خبریں