وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت 25 سال بعد لاہور اسٹیشن کے قلیوں کو ٹھیکیداری نظام کی غلامی سے نجات مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کے فیصلے کے تحت اب قلی بھائیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا۔
اس سلسلے میں لاہور ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت قلی بھائی اسٹیشن مینیجر کی نگرانی میں کام کریں گے۔