پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 صحت مند بچوں کی پیدائش

تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل، ماں اور تمام بچے صحت یاب ہیں، اسپتال انتظامیہ


شاہدہ پروین October 27, 2025
فوٹو:فائل

پشاور میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی رہائشی خاتون نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پانچ صحت مند بچوں کا جنم دیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں سے تین لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں سی سیکشن کی مدد سے بچوں کی پیدائش ہوئی، زچہ اور تمام بچے صحت یاب اور وارڈ میں ہیں۔ 

مقبول خبریں