کراچی؛ تیز رفتارٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

گزشتہ روز بھی گارڈن کے علاقے رامسوامی میں ایک ڈمپر سے ٹکر کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا


ساجد رؤف November 04, 2025

کراچی:

شہر قائد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز، ٹرالے اور ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔

ٹینکر کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرئیور سلیمان خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گارڈن کے علاقے رامسوامی میں ایک ڈمپر سے ٹکر کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں