بابر اعظم کا ناقابل یقین کیچ، آئی سی سی کا خراج تحسین

بابر اعظم نے سلپ پر ہوا میں اڑتے ہوئے سدیرا سماراوکرما کا شاندار کیچ تھاما


اسپورٹس ڈیسک November 12, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے ناقابل یقین کیچ پر آئی سی سی نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

میچ کی خاص بات بابر اعظم کا سلپ پر سدیرا سماراوکرما کا شاندار کیچ تھا جو انہوں نے حارث رؤف کی گیند پر پکڑا جس کے بعد پاکستان کی میچ میں واپسی ہوئی۔

بابر اعظم کے اس شاندار کیچ پر جہاں شائقین کی جانب سے ان کی خوب پذیرائی کی گئی وہیں آئی سی سی نے بھی ان کے ٹی ٹوئںتی ورلڈکپ میں لیے گئے ایک کیچ کی ویڈیو دوبارہ شیئر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

مقبول خبریں