انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی فتح ہے


اسپورٹس ڈیسک November 30, 2025

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے  گوام کے خلاف میچ میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 11 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو چار صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید سات گول اسکور کردیے۔

عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3 جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

یہ پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی سب سے بڑی فتح ہے۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں پانچ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ دو میں شکست ہوئی۔

مقبول خبریں