طلبا کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب

سماعت کے دوران داؤد یونیورسٹی کا کوئی نمائندہ  پیش نہیں ہوا


ویب ڈیسک December 02, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے طلبہ کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواست پر داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں طلبہ کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

داؤد یونیورسٹی کا کوئی نمائندہ  پیش نہیں ہوا۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

درخواستگزارعزیر اور دیگر نے امتحان دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبہ کا امتحان ہوگیا ہے، یونیورسٹی کا جواب آجائے تو فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے بعد ازاں سماعت ملتوی کردی۔

مقبول خبریں