نیپا حادثے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب

اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہوگی، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی، ذرائع


اسٹاف رپورٹر December 03, 2025

کراچی:

نیپا پر بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت ایکشن میں آ گئی، ابتدائی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر آج  وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہوگی، اجلاس میں اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی۔

 اجلاس میں میئر کراچی سمیت کمشنر کراچی، ڈی سی ایسٹ، واٹر کارپوریشن حکام، کے ایم سی حکام، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر افسران شریک ہوں گے۔

مقبول خبریں