کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی

روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے، وفاقی وزیر مواصلات


وقاص احمد December 05, 2025

اسلام آباد:

روس نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی وزیر مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پابندی کی وجہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ کے ذمہ 31 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں