ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ احمد رضا نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔
مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔