مورگاہ پولیس نے کارروائی گھر میں چوری کی واردات کی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کے والد کو بھی گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔
قبل ازیں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی تھی۔
ملازمہ کے انکشاف پر اس کے والد کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر طلائی زیورات چرانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔