ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی

’ایسی شادی پہلے کبھی نہیں دیکھی‘، شہریوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے


ویب ڈیسک December 13, 2025

پنجاب کے شہر ہارون آباد میں شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی سوٹوں کی برسات کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ہارون آباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں مہمانوں پر نوٹ نچھاور کرنے کے ساتھ موبائل فونز اورسوٹ بھی لٹائے گئے،  شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرہوگئی۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے، ایسی شادی پہلے کبھی نہیں دیکھی، شہریوں نے تقریب کو یادگار کہا جب کہ بعض نے اسے فضول خرچی قرار دیا۔

 

مقبول خبریں