رجب بٹ اور ایمان رجب کی ڈرامے میں انٹری؛ ناظرین حیران رہ گئے

رجب اور ایمان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ رہی تھی


ویب ڈیسک January 10, 2026
رجب بٹ اور ایمان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ رہی تھی

یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب اب صرف سوشل میڈیا کے ستارے نہیں رہے بلکہ ٹیلی وژن کی اسکرین پر بھی جلوہ گر ہوگئے۔

رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں کافی ’’اِن‘‘ ہیں اور اس بار وجہ کوئی وی لاگ یا سوشل میڈیا پوسٹ نہیں بلکہ مشہور ڈرامے میں ان کی سرپرائز انٹری ہے۔

ناظرین اُس وقت ہکا بکا رہ گئے جب ایک ڈرامے کی 28 ویں قسط کے ایک سین میں کمرے کی دیوار پر رجب بٹ اور ایمان رجب کی تصویر لٹکی ہوئی تھی۔

دیوار پر لگی رجب بٹ کی اس تصویر نے ڈرامے سے اصل منظر سے ناظرین کی نظریں ہٹا دیں اور ساری توجہ اس تصویر نے حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر بھی گویا کہرام مچ گیا ، صارفین نے نشاندہی کی کہ رجب بٹ کی اس تصویر کو دھندلا (Blur) کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

تاہم مداحوں کی دور بین نگاہوں نے پہچان لیا کہ یہ معروف یوٹیوبر جوڑی کی اصل شادی کی تصویر ہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شکوہ کیا کہ کتنا اچھا ہوتا اگر ڈرامے کے اصل کرداروں کے لیے الگ فوٹو شوٹ کروا لیا جاتا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رجب بٹ اور ایمان رجب کی شادی آج بھی ٹرینڈ میں ہے اور ان کی تصاویر آج بھی ڈراموں اور اشتہارات میں استعمال ہو رہی ہیں

یوں لگتا ہے کہ یہ جوڑی صرف یوٹیوب تک محدود نہیں رہی بلکہ اب ٹی وی اسکرین پر بھی غیر اعلانیہ جلوہ گر ہو رہی ہے۔

 

مقبول خبریں