سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 509ڈالر کی سطح پر آگئی 


اسٹاف رپورٹر January 10, 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو دوسرے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 37ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 509ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 72ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 172روپے کے اضافے سے 4لاکھ 05ہزار 745روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 270روپے کے اضافے سے 8ہزار 465روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 7ہزار 257روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں