گاڑی سے 30 کاٹن ادویات برآمد ہونے پر ڈی ایچ او گرفتار

گاڑی کی چیکنگ پر 30 کاٹن برآمد ہوئے جن میں مختلف قسم کی ادویات تھیں


سردار حمید خان January 15, 2026

کوئٹہ نیو سریاب پولیس نے گاڑی سے 30 کاٹن ادویات برآمد ہونے پر ڈی ایچ او واشک کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دوسرے ڈسٹرکٹ سے سرکاری ادویات فروخت کیلئے کوئٹہ لائی جا رہی ہے جس پر ایس ڈی پی او شالکوٹ اطہر رشید،  ایس ایچ او نیو سریاب فتح شیر نے دیگر عملے کے ہمراہ مستونگ روڈ میاں غنڈی پولیس چیک پوسٹ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب دو بجے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔

اسی دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں سوار شخص نے اپنا تعارف ڈاکٹر محمد اکبر ڈی ایچ او واشک کروایا۔

گاڑی کی چیکنگ پر 30 کاٹن برآمد ہوئے جن میں مختلف قسم کی ادویات تھیں۔ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر کے ادویات اور گاڑی قبضے میں لے کر ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پکڑی جانے والی ادویات کی مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے جو کوئٹہ میں فروخت کرنے کیلئے لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

مقبول خبریں