کراچی، بسم اللہ سبزی منڈی کے دکانداروں کا چھاپوں کے خلاف احتجاج، سپر ہائی وے بند

بار بار چھاپوں سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، دکاندار


اسٹاف رپورٹر January 16, 2026
فوٹو: اسکرین گریپ

کراچی:

شہر قائد کے علاقے بسم اللہ سبزی منڈی کے دکاندار چھاپوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ مظاہرین نے منڈی کے سامنے سپر ہائی وے پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بھی متاثر کیا، اور احتجاج کے دوران آگ لگا سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کی دکانوں میں بار بار چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چھاپوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور دکانداروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

علاقائی پولیس اور متعلقہ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ کر دکانداروں سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ احتجاج کو پرامن طریقے سے ختم کیا جا سکے۔

مقبول خبریں