بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے پر کتنا مالی نقصان ہوگا، ہوشربا انکشاف

بنگلادیش کے پاس آئی سی سی تنازعات کمیٹی کے پاس جانے کا بھی آپشن موجود ہے


اسپورٹس ڈیسک January 23, 2026

بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے کی صورت میں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے واضح کیا تھا کہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔

بنگلادیش کے انکار کے بعد اب بال آئی سی سی کے کورٹ میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ نہ کھیلنے پر بنگلادیش کو 27 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

آئی سی سی سے ملنے والی رقم بنگلادیش بورڈ کی آمدنی کا 60 فیصد ہے۔

بنگلادیش کے پاس آئی سی سی تنازعات کمیٹی کے پاس جانے کا بھی آپشن موجود ہے۔

 

مقبول خبریں