خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کرکےرقم  کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار

ہراسانی اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم علی شیر کو گرفتار کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور حاصل کرلیا گیا


ویب ڈیسک January 23, 2026

 خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے رقم کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے  نے کاروائی کرکے سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے ملزم علی  شیر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کر کےرقم  کا مطالبہ کیا،  اسلام آباد سائبر کرائم سرکل نے انسٹاگرام کے ذریعے ہراسانی اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم علی شیر کو گرفتار کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور حاصل کرلیا۔ 

ملزم کے موبائل فون سے اہم انکشافات متوقع ہیں،  این سی سی آئی اے نے کہا کہ بلیک میلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

مقبول خبریں