کراچی، اپوا کالج کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 3 موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی


اسٹاف رپورٹر February 04, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں گلبرگ پولیس نے رات گئے کریم آباد اپوا کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ہلاک ملزم کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کی شناخت احمد شاہ عرف بیٹری ولد تنویر شاہ کے نام سے کی گئی۔

ہلاک ملزم ہوائی فائرنگ ، لڑائی جھگڑوں ، اسٹریٹ کرائم اور پولیس سے مزاحمت میں ملوث رہا ، ملزم کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی تھی۔

ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 3 موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

مقبول خبریں