اسلام آباد:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈاکٹر وکٹر گاو کے بیان کو اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قرار دیا۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے انڈس واٹر ٹریٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اس حصے میں کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات بالخصوص اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیئے۔
ڈاکٹر وکٹرگاو نے کہا کہ اس نشست کے تناظر میں دریائے سندھ کے آزادنہ بہاؤ پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی مسلم سمجھا جانا چاہیئے۔
https://x.com/KhawajaMAsif/status/2072237683125133771?s=20
واضح رہے کہ سی سی جی کے صدر وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی قوانین اور علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس کا مکمل احترام اور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ چین کو بھی اس معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے۔
ڈاکٹر وکڑ گاؤ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کی بات کی تھی تو انہوں نے بھارتی ٹیلی وژن چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں اس موقف کی کھل کر مخالفت کی تھی اور بھارت کو اس راستے پر نہ چلنے کا مشورہ دیا تھا۔