حیدرآباد، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ویریفکیشن مکمل ہونے تک تمام افراد ہولڈنگ سینٹر میں رہیں گے، پولیس ترجمان


ویب ڈیسک July 02, 2026
فوٹو: فائل

حیدرآباد:

حکومت کی ہدایات پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت حیدرآباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زیرِ حراست تمام افراد کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت اور سفری و قانونی دستاویزات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ویریفکیشن مکمل ہونے تک تمام افراد ہولڈنگ سینٹر میں رہیں گے جبکہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق حکومتی ہدایات کے تحت غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی اور تصدیق کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی۔