امریکی فوج کا ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کا اعلان
فوٹو: اسکرین گریب
امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کردی ہے جبکہ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بندر عباس اور دیگر علاقوں میں حملوں کی اطلاعات ہیں، جہاں 7 افراد زخمی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ایران کی فوجی صلاحیت مزید کمزور کرنے کے لیے امریکی وقت کے مطابق دو بجے نئے حملے شروع کردیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل پانچویں رات کو حملوں کی نئی لہر شروع کردی ہے تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مزید کمزور کردی جائے۔
At 2 p.m. ET today, U.S. forces began conducting a new wave of strikes against Iran for the sixth consecutive night to further degrade Iranian military capabilities.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 16, 2026
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران کے علاقے بندر عباس میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، بجلی منقطع ہوگئی اور 7 افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ امریکی حملے میں شہر کے پہاڑی پر کمیونیکیشنز ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایرانشہر ایئرپورٹ پر میزائل حملے شروع کردیے ہیں
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ بندر خمیر ریجن میں پل پر حملہ کیا گیا ہے، یہ پل بندرعباس اور لر کو ملانے والا واحد ذریعہ تھا۔